Sunday, April 12, 2026
बदलता ज़माना
# سچ بولیے کہ جھوٹ کا بازار گرم ہے
سچ پر بھی ہے سوال؟ حقیقت کہ 'بھرم' ہے!
# کم تولیے کہ دام بڑھانا محال ہے
دھندے میں اور جنگ میں جائز ہر 'کرم' ہے!
# سو روپے کا ہے اونٹ، ارے سوچتے ہو کیا
بلی ہزار کی لو، یہی ایک '*ٹرم' ہے!
# کھاتے* میں صفر ہو تو کروڑوں کی بات کر
*ہیکرز کو ٹھگنا، بھی بھلا کوئی جرم ہے!
# * 'پرتیک' تھا یہ شرم و حیا کا حجاب اب
سب اوڑھ بیٹھے ماسک، شرم اب تو دھرم ہے!
# کرتے ہو کیوں طنز تم اپنوں پہ غیروں پر
کہہ دے گا ہاشمیؔ کہ کوئی اس میں بھی *'مرم' ہے!
— منصور علی ہاشمیؔ
* ٹرم = Term
Accounts = کھاتے*
Hackers =ہیکرس
Symbol= پرتیک
مرم = Essence/ secret
Subscribe to:
Comments (Atom)